چاڈ میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک، متعدد گھر نذر آتش

افریقی ملک چاڈ میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

یاؤنڈے۔7جون (اے پی پی):افریقی ملک چاڈ میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ یہ جھڑپیں صوبہ مشرقی مایو کیبی کے علاقے کم کے متعدد دیہات میں اس وقت شروع ہوئیں جب مویشیوں کے ایک ریوڑ نے زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا۔رپورٹس کے مطابق واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ کئی دیہات میں گھروں کو آگ لگا دی گئی۔چاڈ میں زمین کے استعمال اور چراگاہوں کے تنازعات کے باعث کسانوں اور چرواہوں کے درمیان جھڑپیں معمول کا حصہ رہی ہیں۔ملک کی وزارت عوامی سلامتی و امیگریشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 اور 2025 کے دوران بین القبائلی اور بین الجماعتی تصادم کے مختلف واقعات میں 3018 افراد ہلاک جبکہ 3015 زخمی ہوئے تھے۔