چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم30 جنوری کو لاہور روانہ ہوگی

116

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) چترال انڈر14- فٹ بال ٹیم30 جنوری کو لاہور روانہ ہوگی اور وہاں پر 4 فروری سے مختلف ٹیموں کے ساتھ چار میچزکھیلے گی۔ عمران خان فاﺅنڈیشن کے کمونٹی ڈیویلپمنٹ سپورٹس پروگرام کے سربراہ اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے بتایا کہ ٹیم20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔