چشتیاں،پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر،لاکھوں روپئے مالیتی کی 1600 کلو مضر صحت مایونیزتلف کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے کارروائی کرتے ہوئےلاکھوں روپئے مالیتی کی 1600 کلو مضر صحت مایونیزتلف کردی۔

چشتیاں، 05 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے کارروائی کرتے ہوئےلاکھوں روپئے مالیتی کی 1600 کلو مضر صحت مایونیزتلف کردی۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیو ٹاؤن بہاولنگر میں واقع مایونیز بنانے والے یونٹ کی چیکینگ کی اورمایونیزکے سیمپل حاصل کرکے سیمپلزلیبارٹریزکو ارسال کئے گئے جہاں سے ٹیسٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیارکے منافی پائی گئے غیرمعیاری مایونیزضلع بھر کے مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔چنانچہ کارروائی کرتے ہوۓ 40 من مضر صحت مایونیز تلف کر دی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصوراحمد کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے "ملاوٹ سے پاک پنجاب” مشن کے تحت خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے اورشہریوں کو خوراک کے نام پر بیماریوں بانٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔