29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںچشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 نے مسلسل 400دن تک آپریشن کا ریکارڈ...

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 نے مسلسل 400دن تک آپریشن کا ریکارڈ بنا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 400 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (C-2) اور C-4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) اس وقت ملک میں چھ جوہری پاور پلانٹس چلا رہا ہے جو کہ مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں جن میں سے چار میانوالی کے قریب چشمہ میں واقع ہیں جبکہ K-2 اور K-3 نامی دو پلانٹس کراچی میں ہیں۔

اس کامیابی کا سہرا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت اور محنت کے سر ہے۔ اس وقت چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس (C-1 سے C-4) زیادہ صلاحیت اور دستیابی کے عوامل کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ممبر پاور پی اے ای سی نے چشمہ نیوکلیئر پاور جنریشن سٹیشن (سی این پی جی ایس) میں اپنی ٹیم کو تمام حفاظتی پیرامیٹرز کو یقینی بناتے ہوئے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے زیر انتظام نیشنل گرڈ کے استحکام نے بھی این پی پی کے مسلسل آپریشن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے لیے کمپنی مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) خاص طور پر SDG-7 (سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور جدید توانائی تک رسائی کو یقینی بنانا) کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کینوپ) کے 1972ء میں قومی گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد سے ایک قابل رشک آپریشنل تجربہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590716

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں