اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے سات دن کھلا رہے گااور روزانہ اٹھارہ گھنٹے آپریشنل رہے گا ۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔