کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):چمن شہر کی میں ضلعی انتظامیہ ،لیویز و پولیس فورس اور میونسپل کارپوریشن نے تھڑوں ،فٹ پاتھوں اور روڈز حدود پر تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا ۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی میں اے سی سٹی چمن ،تحصیلدار اور نائب تحصیلدار ،پولیس ایس ایچ او نے حصہ لیا۔ آپریشن کا مقصد شہر کی سڑکوں اور عوامی جگہوں کو صاف کرنا اور تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے
تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ،یہ اقدام شہر کی صفائی ستھرائی ،خوبصورتی میں اضافہ اور اس سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی اور چمن شہر کی ترقی اور بہتری میں مددگار ثابت ہو گا ،شہر میں تجاوزات کیخلاف موجودہ آپریشن شہریوں کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس کے مثبت اثرات کی امید کی جا رہی ہے۔