چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 7 ماہ کے دوران 13.77 فیصد اضافہ

95

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19ئ) میں پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری)کے دوران کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 13.77 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی سے جنوری (2018-19ئ) کے دوران چمڑے کی ملکی برآمدات 37.6 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تاجنوری 2017-18ء برآمدات کا حجم 33.1 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 4.5 ارب روپے ( 13.77 فیصد ) اضافہ ریکارڈکیا گیا۔