اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19ئ)جولائی سے فروری کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزوکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38 فیصد جبکہ فروخت میں 9.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال (2017-18ئ) کے پہلے8 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور …
جولائی سے فروری کے دوران 1300سی سی و زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38 فیصد،فروخت میں 9.49 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19ئ)جولائی سے فروری کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزوکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار میں 10.38 فیصد جبکہ فروخت میں 9.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال (2017-18ئ) کے پہلے8 ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں(ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا ) کی 1300سی سی اور اس سے زائد کاروں کی پیداوار 64 ہزار 243 یونٹ رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 70ہزار 914 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عر صہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی 1300سی سی اور اسے سے زائد کاروں کی پیداوار میں 6 ہزار 671 یونٹس ( 10.38 فیصد )اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








