اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چمڑے کی مقامی صنعت میں اصلاحات اور کاروباری آسانیوں سے چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 40 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایل جی ایم ای اے) کے چیئرمین سیّد شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چمڑے کی صنعت زرمبادلہ کمانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے …
چمڑے کی مقامی صنعت میں اصلاحات اور کاروباری آسانیوں سے چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چمڑے کی مقامی صنعت میں اصلاحات اور کاروباری آسانیوں سے چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 40 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایل جی ایم ای اے) کے چیئرمین سیّد شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چمڑے کی صنعت زرمبادلہ کمانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور شعبہ میں اصلاحات اور کاروباری آسانیوں کی فراہمی سے قومی برآمدات میں چالیس فیصد تک اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کی صنعت میں اصلاحات کے حوالے سے تمام شراکتداروں کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی مرتب کی جائے جس سے چمڑے کی صنعت کی ترقی اور فروغ سے نہ صرف برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور لائیو سٹاک کے شبعہ سمیت دیہی معیشت کی ترقی کے اہداف کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔








