چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 27.2 فیصد کا نمایاں اضافہ

142
leather shoes
leather shoes

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 27.2 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 3.14 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2023 میں چمڑےکے جوتوں کی برآمدات کی مالیت 2.47 ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات میں 0.67 ارب روپے یعنی 27 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔