لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں کل مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

کولمبو۔13دسمبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ(ایس سی )کے زیر اہتمام لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا افتتاحی ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سری لنکا میں جاری ہے۔ لیگ میں کل (ہفتہ کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کولمبو جیگوار اور کینڈی بولٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں گال مارولز اور جافنا ٹائٹنز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی …

کولمبو۔13دسمبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ(ایس سی )کے زیر اہتمام لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا افتتاحی ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سری لنکا میں جاری ہے۔ لیگ میں کل (ہفتہ کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کولمبو جیگوار اور کینڈی بولٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں گال مارولز اور جافنا ٹائٹنز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ تیسرا میچ، ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز اور نووارا ایلیا کنگز کی ٹیمیں آمے سامنے ہوں گی۔ تینوں میچز پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلے میں کھیلے جائیں گے ۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔ لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 میں شامل ٹیموں میں جافنا ٹائٹنز، ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو جیگوار، نووارا ایلیا کنگز، کینڈی بولٹس اور ٹیم گال مارولز راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔کوالیفائرز اور ایلیمنیٹر میچز 18 دسمبر 2024 کو کھیلے جائیں گے۔

کوالیفائر 1 میں ٹیم 1 کا مقابلہ ٹیم 2 سے ہوگا، ایلیمنیٹر میچ میں ٹیم 3 کا مقابلہ ٹیم 4 سے ہوگا جبکہ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم ایلیمنیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔فائنل کوالیفائر 1 کے فاتح اور کوالیفائر 2 کے فاتح کے درمیان 19 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک رنگارنگ تقریب بھی ہوگی۔