آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

سرگودھا ۔ 15 اگست (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ میں انس آصف رنر اپ جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز ایونٹ میں انیبا نے فاتح کا اعزاز حاصل کیا، کنز الایمان دوسرے اور عائشہ زینب تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹورنامنٹ میں 27 کھلاڑیوں نے حصہ …

سرگودھا ۔ 15 اگست (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ میں انس آصف رنر اپ جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز ایونٹ میں انیبا نے فاتح کا اعزاز حاصل کیا، کنز الایمان دوسرے اور عائشہ زینب تیسرے نمبر پر رہیں۔

ٹورنامنٹ میں 27 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، گرلز مقابلے سکواش کمپلیکس جبکہ بوائز کے میچز اور فائنل جمخانہ کلب میں کھیلے گئے۔ آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیمِ انعامات میں مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز/منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب محمد عاطف سندھو نے کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر صدر سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن چوہدری وارث ندیم وڑائچ، ڈائریکٹر ایڈمن طارق اعوان،سینئر نائب صدر وسیم جعفر نقوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش، جذبے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور ایسوسی ایشن عہدیداران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں بھی سکواش کے فروغ کےلئے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔