صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا مشرقی انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقی انڈونیشیا کے فلوریس جزیرے کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقی انڈونیشیا میں فلوریس جزیرے کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ہفتہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدرِ مملکت نے پاکستان کے عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدرِ مملکت نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی