حکومت نے پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین بورڈ اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قومی، فلاحی و انسانیت کی خدمات اور معاشی شعبے میں نمایاں کردار اور خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز27- 2026 سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ قومی، معاشی اور فلاحی خدمات پر تمغۂ امتیاز کے لیے منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):حکومت نے پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین بورڈ اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قومی، فلاحی و انسانیت کی خدمات اور معاشی شعبے میں نمایاں کردار اور خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز27- 2026 سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کاروباری اور صنعتی برادری کی موثر نمائندگی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کا دائرہ صرف کاروباری و معاشی امور تک محدود نہیں بلکہ فلاحی، انسانی ہمدردی اور معاشرتی خدمت کے مختلف شعبوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔پاکستان بزنس فورم کے مطابق یہ اعزاز عاطف اکرام شیخ کی طویل عرصے پر محیط قومی خدمات اور پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ان کے عزم کا اعتراف ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے اس اعزاز کو پاکستان کی کاروباری برادری، فلاحی و سماجی خدمت سے وابستہ افراد اور ان تمام لوگوں کے نام قرار دیا ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے عہدیدران نے بھی عاطف اکرام شیخ کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی قومی معیشت، کاروباری برادری اور فلاحی و انسانیت کی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔







