اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی ملبوسات اور دستانوں وغیرہ کی برآمدات میں 5.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر 9 کروڑ 5 لاکھ 43 ہزار ڈالر ہوگیا جبکہ سال 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران 8 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چمڑے کے ملبوسات اور دستانوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 5.88 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔