چنیوٹ،چوری کی واردتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد

44
Chiniot, two suspects involved
Chiniot, two suspects involved

چنیوٹ۔ 22 مئی (اے پی پی):چنیوٹ پولیس آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرنصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں اعجاز،شاہد شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ صدر پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔