ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 236 …

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 236 روپے کی کمی سے 213,048 روپے سے کم ہو کر 212,791 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195,295 روپے سے کم ہو کر 195,059 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,850 روپے اور 2,443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,418 ڈالر سے کم ہو کر 2,415 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں