پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کاایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد پر شاندار فضائی استقبال

مزید خبریں
راولپنڈی ۔23جون (اے پی پی):پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نےایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار فضائی استقبال کیا،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں خصوصی اسکواڈ نے سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں کی 6 جہازوں پر مشتمل فارمیشن نے ایرانی صدر کا فضائی استقبال کیا،فضائی فارمیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ایران کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خوبصورت عکاسی ہے۔پاکستان فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ مہمان کے اعزاز میں روایتی فضائی اسکواڈکی سلامی دی گئی۔یہ دورہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ ہے۔جے ایف-17 اور ایف-16 طیارے پاکستان فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی علامت ہے۔یہ پاکستان کے اعلیٰ شخصیات کے استقبال کی شاندار روایات کا تسلسل ہےاورخطے میں امن، دوستی اور تعاون کے فروغ کا پیغام ہے۔







