ہزارہ ڈویژن کا کامیاب ورکر کنونشن عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
ہزارہ ڈویژن کا کامیاب ورکر کنونشن پارٹی کی عوامی پزیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کا کامیاب ورکر کنونشن پارٹی کی عوامی پزیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع خان المعروف شاذی خان، سابق صوبائی وزیر ساجد حسین طوری ، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز ملک سعید ، ابرار سعید سواتی اور دیگر سے گفتگو کے دوران گورنر نے کہا کہ صوبہ بھر میں ورکرز اور یوتھ کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے متحرک ہونے سے عوامی پزیرائی ملتی ہے ۔ کارکن محنت کریں آنے والے انتخابات میں جتنی زیادہ نشستیں حاصل کریں گے پارٹی اور کارکن بھی اس سے مستفید ہونگے۔







