چنیوٹ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی چہلم امام حسین نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ضلع چنیوٹ میں چہلم امام حسین کے موقع پر ضلع بھر میں 17 جلوس اور 16 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔مرکزی جلوس ابھی نماز ظہرین کے بعد مرکزی امام بارگا قصر زین العابدین سے برآمد ہوا دوسرا مرکزی جلوس چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس حیدری منزل چوک جتھوتھان سے برآمد ہو جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رحیم گلی۔
چوک شہید۔محلہ کمانگراں۔رستہ بازار۔تھانہ سٹی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی میں نماز مغربین پر اختتام پذیر ہوگا۔مرکزی جلوس کے ساتھ ذوالجناح۔علم،تعزئیہ کے جلوس بھی شامل ہیں۔عزدار سینی کوبی اور زنجیر زنی بھی کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر ضلع پولیس کی طرف سے مجالس جلوسوں پر ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور مجالس،جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ،سرویلنس وہیکلز سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387957