چنیوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے26روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے33زخمی افراد کو ریسکیو کیا، زخمیوں میں مردوں کی تعداد20جبکہ 13خواتین ہیں، 33زخمی افراد میں سے18افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ15افراد شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔