چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 376 کیسیز ، 30 افراد جاں بحق، 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 376 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 30 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 28 افراد ہسپتالوں میں اور …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 376 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 30 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 28 افراد ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 530, پنجاب میں 14 ہزار 109, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 219, اسلام آباد میں 5 ہزار 740, بلوچستان میں 161,گلگت بلتستان میں 410, آزاد کشمیر میں 576 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 86 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 870 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 130 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 242 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572, بلوچستان میں 16 ہزار 33 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332، اسلام آباد میں 20 ہزار 967, خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 148، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 856 اور سندھ میں 1 لاکھ 48 ہزار 343 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 664 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 390 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 287 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 231 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 152 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 107 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 46 لاکھ 9 ہزار 513 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 995 مریض زیر علاج ہیں۔