چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1097 نئے کیس،38 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

108

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 97 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد،پشاور میں 22 فیصد,بہاولپور میں 28 فیصد اور اسلام آباد میں 21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 23 فیصد،مظفر آباد میں 19 فیصد،ملتان میں 19 فیصد اور گلگت میں 45 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 782، پنجاب میں 17 ہزار 761، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 910،اسلام آباد میں 3 ہزار 906، بلوچستان میں 768،گلگت بلتستان میں 367، آزاد کشمیر میں 630 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار 821 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 276 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 936 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64, بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869, اسلام آباد میں 82 ہزار 470، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 370، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449 اور سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 108 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 368 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 10 ہزار 688 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 289 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 775 اموات،بلوچستان میں کل 303 اموات، گلگت بلتستان میں 111 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 574 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 322 مریض زیر علاج ہیں۔