اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 34 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 33 افراد ہسپتالوں میں اور 1 مریض …
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1808 کیس، 34 اموات ، این سی او سی
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 34 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 33 افراد ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 686 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 146 پنجاب میں 13 ہزار 545، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 303، اسلام آباد میں 6 ہزار 879، بلوچستان میں 482،گلگت بلتستان میں 345،آزاد کشمیر میں 986 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 849 ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 856 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 189 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 88 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 , بلوچستان میں 16 ہزار 226 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 ، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 221 اور سندھ میں 1 لاکھ 52 ہزار 72 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 55 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 704 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 439 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 302 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 248 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ بلوچستان میں 154 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں وائرس سے116 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 48 لاکھ 10 ہزار 186 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 736 ہسپتالوں میں 1 ہزار 296 مریض زیر علاج ہیں۔








