اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 108 اموات ہوئیں جن میں سے 37 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 108 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 77 فیصد,لاہور میں 69 فیصد,مردان میں 59 فیصد اور بہاولپور میں 58 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 62 فیصد،صوابی میں 67 فیصد،گوجرانوالہ میں 55 فیصد اور سوات میں 57 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 23, پنجاب میں 16 ہزار 762, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 304, اسلام آباد میں 4 ہزار 199, بلوچستان میں 1 ہزار 15,گلگت بلتستان میں 372, آزاد کشمیر میں 792 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 124 ہو چکی ہے۔
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 651 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583, بلوچستان میں 22 ہزار 900, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355، اسلام آباد میں 77 ہزار 65, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 21 ہزار 728، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522 اور سندھ میں 2 لاکھ 88 ہزار 680 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 537 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 691 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 8 ہزار 809 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 مریض ہسپتالوں میں اور 14 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 497 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 699 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 240 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 494 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 986 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 5 ہزار 624 مریض زیر علاج ہیں۔