اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 201 اموات ہوئیں جن میں سے 84 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 292 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 78 فیصد,لاہور میں 75 فیصد،گوجرانوالہ میں 59 فیصد اور مردان میں 73 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 72 فیصد،گوجرانوالہ میں 98 فیصد،مردان میں 71 فیصد اور ملتان میں 76 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 456, پنجاب میں 20 ہزار 665, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 292, اسلام آباد میں 3 ہزار 812, بلوچستان میں 695,گلگت بلتستان میں 323,
آزاد کشمیر میں 849 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4 ہزار 494 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 664 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779, بلوچستان میں 21 ہزار 945, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280، اسلام آباد میں 74 ہزار 131, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144 اور سندھ میں 2 لاکھ 80 ہزار 356 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 530 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 624 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
پنجاب میں 8 ہزار 224 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 104 مریض ہسپتالوں میں اور 23 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 201 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 675 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 233 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا ،
گلگت بلتستان میں 105 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 468 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار 14 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 286 مریض زیر علاج ہیں