چوبیس  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3785 کیس ،118 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

60

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 118 اموات ہوئیں جن میں سے 50 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 785 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد,لاہور میں 67 فیصد,پشاور میں 51 فیصد اور گوجرانولہ میں 79 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 54 فیصد،صوابی میں 52 فیصد،گوجرانوالہ میں 48 فیصد اور ملتان میں 63 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 79, پنجاب میں 15 ہزار 148, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 824, اسلام آباد میں 3 ہزار 411, بلوچستان میں 1 ہزار 147,گلگت بلتستان میں 270, آزاد کشمیر میں 857 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 57 ہزار 281 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 652 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 866, بلوچستان میں 23 ہزار 324, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380، اسلام آباد میں 77 ہزار 974, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 23 ہزار 842، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972 اور سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 915 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 726 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 32 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 65 مریض ہسپتالوں میں اور 16 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 588 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 708 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 247 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 507 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 671 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 416 مریض زیر علاج ہیں۔