چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,892 نئے کیس،60 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

85

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ابھی تک ملک بھر سے 77 ہزار 754 کورونا کے مریض اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوںکیلئے مختص 1 ہزار 539 وینٹیلیٹرز پر 549 کورونا کے مریض داخل ہیں۔1 ہزار 895 اضافی وینٹیلیٹرز جولائی کے آخر تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 200 آکسیجن سلنڈرز گلگت بلتستان کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں وبائی امراض کیلئے 35 دنوں میں بنائے گئے قلیل مدتی 250 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی جلد کام شروع کر دے گا تاکہ اسلام آباد کے دوسرے ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 417 ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 926 ہے جس میں آزاد کشمیر میں 892، بلوچستان میں 9 ہزار 634،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 337، اسلام آباد میں 11 ہزار 483، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 388، پنجاب میں 69 ہزار 536 اور سندھ میں 72 ہزار 656 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 755 ہے جس میں سے سندھ میں 1 ہزار 124، پنجاب میں 1 ہزار 516 ،خیبرپختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 108، بلوچستان میں 106، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں 23 اموات ہوئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے کیے گئے۔ ٹیسٹس کی تعداد 11 لاکھ 50 ہزار 141 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص 769 ہسپتالوں میں 6 ہزار 256 مریض داخل ہیں۔