- Advertisement -
راولپنڈی۔29مارچ (اے پی پی):راولپنڈی آر اے بازار پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابرار اور احسان شامل ہیں۔
ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے ایس ایچ او آر اے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577211
- Advertisement -