چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ کے متعلق چلنے والی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں، سینیٹر شیری رحمن

136
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ کے متعلق چلنے والی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں، ان کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہاگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے، خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نہ کرے؟ ۔انہوں نے کہا کہ چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں، توشہ خانہ الزام نہیں یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ آپ اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں، آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے، آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔