چوٹیاںکاٹنے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری بارے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کی مذمت اگر یہ ضروری نہیں تو کشمیریوں کے تحفظ کے دعوے کیوں کیے جارہے ہیں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حربے ہمیں دبانے کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں۔بھارتی جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان گیسو تراشی کے واقعات کوئی چیلنج نہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان مجرموںکو پکڑنا ضروری نہیں …

سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حربے ہمیں دبانے کے لیے استعمال کئے جارہے ہیں۔بھارتی جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان گیسو تراشی کے واقعات کوئی چیلنج نہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان مجرموںکو پکڑنا ضروری نہیں تو یہ لوگ کشمیری عوام کے غیرت وناموس کی تحفظ کے دعوے پھر کیوں کررہے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تحریک آزادی حق و صداقت پر مبنی ہے جسے ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کمزور نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

Leave a Reply