چوہدری انوار الحق کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرآت و بہادری پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ یہاں جاری بیان …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرآت و بہادری پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہاں جاری بیان میں سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا مظہر ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرآت و بہادری پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔