چوہدری فواد حسین پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے مہم "میدان سجانا ہے” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

56
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے مہم "میدان سجانا ہے” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ہفتہ کو دبئی پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران ملک میں کھیلوں کو فروع دینے سے متعلق موجودہ حکومت کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔دبئی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے،کرکٹ میں اس نئی جدت نے اس کھیل میں عوام کی دلچسپی کو کئی گناہ بڑھا دیا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے تشخص کو کھیل کے مثبت رنگ کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیر و سیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے۔چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور کھیلوں کے میدان ہمیشہ آباد رہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں نے اپنے جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔