لاہور۔20 ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج پوراعالمِ اسلام اپنے ماضی کی شاندار روایات اور عظمت و شوکت سے محروم نظر آتا ہے تو اُس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اسلام کے بنیادی نقطے اتحاد و ایمان سے نظریں چُرا رکھی ہیں اور اپنی عظیم روایات کو فروحی اختلافات اور فرقوں کی نظر کر رکھا ہے۔ وقت کا تقاضا اور …
چوہدری محمد سرور سے یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفامسٹس گروپ آف پارلیمنٹیرین کے وفد کی بھی ملاقات،

مزید خبریں
لاہور۔20 ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج پوراعالمِ اسلام اپنے ماضی کی شاندار روایات اور عظمت و شوکت سے محروم نظر آتا ہے تو اُس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اسلام کے بنیادی نقطے اتحاد و ایمان سے نظریں چُرا رکھی ہیں اور اپنی عظیم روایات کو فروحی اختلافات اور فرقوں کی نظر کر رکھا ہے۔ وقت کا تقاضا اور محفوظ مستقبل کی کامیابی یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں یکسوئی اور اپنے رویوں میں برداشت پیدا کرتے ہوئے عالم اسلام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں تمام مکاتب فکر علماءپر مشتمل مجلس علماءپاکستان کے نمائدہ وفد اور مذہبی رہنماﺅں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جنہوں نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں گورنر ہاﺅس لاہور میں ان سے ملاقات کی








