چوہدری محمد نواز ملہی ایڈووکیٹ کاکوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے سے درجنوں شہادتوں پر افسوس کا اظہار

79
Quetta railway station
Quetta railway station

نوشہرہ ورکاں ۔ 11 نومبر (اے پی پی):چوہدری محمد نواز ملہی ایڈووکیٹ سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نےکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پردھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، دکھ کی مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کےشریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ محمد نواز ملہی نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔