تہران۔11نومبر (اے پی پی):ایران نےشام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام …
اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت ختم کی جائے ،ایران

مزید خبریں
تہران۔11نومبر (اے پی پی):ایران نےشام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔
العربیہ اردو کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے انہیں اسلحہ اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے نیز اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔








