اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ٹیکسلا میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7کے ضمنی الیکشن میں26ستمبر کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔صحافیو ں سے غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پیر 26ستمبر کو ٹیکسلا پی پی سات کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے ضرور جاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہے جتنا بھی زور لگا لیں لیکن اس سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا ۔