چکوال۔ 03 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے چکوال پولیس کی ماہ فروری 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ ماہ فروری میں چکوال پولیس کی شاندار کارکردگی رہی اور ملک و قوم دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے چکوال پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ چکوال پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں 60 مجرمان اشتہاریوں سمیت 78 عدالتی مفروارن اور 29 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔
ماہ فروری میں 03گینگز کے 08 ہمراہی کارندوں سمیت گرفتار کیا اور 16 لاکھ 88ہزارمالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا اور 16 مقدمات ٹریس آوٹ کرکے یکسو کئے گئے۔ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری رہا اور 47 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے جن میں 02کلاشنکوف، 02رائفل ،06بندوق، 35 پسٹل 86 روند برآمد کیے گئے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ منشیات کے متعلق زیرو ٹالرنس پر کام کررہے ہیں ماہ فروری میں 70کلو 844 گرام چرس،25کلوگرام افیون، 03کلو280گرام آئس اور05بوتل شراب برآمد کرکے 24 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ غیر قانونی کرایہ داران کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں کی گئی 09 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،اور پتنگ بازی کے خلاف بھی چکوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔04 مقدمات غیر قانونی ساو¿نڈ سسٹم رکھنے والے کے خلاف درج کیے گئے۔ٹوٹل 547 مقدمات کا اندراج کر کے 308 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔