لاہور۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہربانی وہ روشنی ہے جو دلوں میں سکون پیدا کرتی ہے، خواہش ہے پاکستان میں ہر دل خوش اور ہر چہرہ مسکراتا نظر آئے۔
بدھ کو مہربانی کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ کسی کا بوجھ بانٹنا،دل جوئی کرنا،مسکرا کر بات کرنا نبی کریم ﷺکی سنت مبارکہ ہیں،مہربانی ایسی غیر مرئی طاقت ہے کہ اس کے اثرات دل میں محسوس ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی مہربانیاں بھی بڑے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں ، مہربانی وہ روشنی ہے جو دلوں میں سکون پیدا کرتی ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان میں ہر دل خوش ہو اور ہر چہرہ مسکراتا نظر آئے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مہربانی کو زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ آئندہ نسل کو بہتر دنیا دے سکیں۔