جوہربارو ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چھٹے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا آغاز پیر سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہو گا، پاکستانی ٹیم افتتاحی روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔ انگلش ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، انگلینڈ نے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے رواں برس دسمبر میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پیش نظر انجری مسائل سے بچنے کیلئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا