اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان جوڈوفیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی مینزاور پہلی ویمنز انٹرڈیپارٹمنٹ قومی جوڈوچیمپئن شپ22 فروری سے اسلام آبادمیں شروع ہو گی جس کےلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایاکہ چیمپئن شپ 22 سے 24 نومبر تک یہاں اسلام آبادمیں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 6 بڑے ڈیپارٹمنٹ پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور نیوی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے تمام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کے انتخاب کے لئے ویمنز انٹریونیورسٹی جوڈوچیمپئن شپ کاانعقاد کیا جس میں سے وہ مذکورہ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کاانتخاب کریں گے۔ اسی طرح دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرڈیپارٹمنٹ قومی جوڈوچیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے قومی ٹیم میں شامل کرنے کےلئے قومی تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائےگا۔