کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کے دفاع کا دن ہم سب اس لئے بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں کہ اس دن ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، جنگ ستمبر میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم …
چھ ستمبر کو مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم دفاع پاکستان پر پیغام
کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کے دفاع کا دن ہم سب اس لئے بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں کہ اس دن ہماری مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، جنگ ستمبر میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آرمی کے ساتھ ساتھ ہماری ایئر فورس نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایم ایم عالم نے بہادری اور فضائی مہارت کی تاریخ رقم کی، انہوں نے اکیلے ہندوستان کی فضاں کے اندر داخل ہو کر دشمن کے جہاز گرائے وہ ہم نہیں بھول سکتے ہیں اور نہ ہی عالمی دنیا اسے فراموش کرسکے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جنگ ستمبر میں دشمن کا ارادہ کراچی پر قبضہ کرنے کا تھا لیکن پاکستان نیوی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کیا ۔ گورنر سندھ نے پاکستان کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بیشک اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں لیکن یہ ضرور یاد رکھیں کہ آج جس آزاد فضامیں آپ سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے شہیدوں کا لہو شامل ہے اور اسی لئے پاکستان کا ہر فرد مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔









