چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ، ایف بی آر

109

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ایف بی آر کے زرائع کے مطابق یکم جولائی 2015 ءسے 23 جنوری 2016 ءتک 1621 ارب روپے جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 1531 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 656 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 677 ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 91 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 244 ارب روپے جمع کئے ہیں