اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کا 2روزہ اجلاس منگل کو شروع ہو گیا۔ چیئرمین اسلامی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کونسل کے 216 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز طلاق ثلاثہ، غیر مسلم لڑکوں سے مسلمانوں لڑکیوں کی شادی، اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے یورپی پارلیمنٹ کا خط، پولیو کے خاتمہ کےلئے علماءکے کردار، بچوں کی خرید و فروخت اور …
چیئرمین اسلامی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا 2روزہ اجلاس شروع ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)اسلامی نظریاتی کونسل کا 2روزہ اجلاس منگل کو شروع ہو گیا۔ چیئرمین اسلامی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کونسل کے 216 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز طلاق ثلاثہ، غیر مسلم لڑکوں سے مسلمانوں لڑکیوں کی شادی، اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے یورپی پارلیمنٹ کا خط، پولیو کے خاتمہ کےلئے علماءکے کردار، بچوں کی خرید و فروخت اور جنسی استحصال، قمری کیلنڈر، سود کا خاتمہ، ذہنی مریضوں کو پھانسی کی سزا اور جبری تبدیلی مذہب سمیت 30 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کونسل کے دیگر اراکین خورشید ندیم، حنیف جالندھری، افتخار نقوی، سیّد انور، اللہ بخش کلیار، قاری عبدالرشید، شفیق پسروری، جسٹس(ر) رضا خان، جسٹس(ر) منصور گیلانی، عبدالحکیم اکبری،پیر فضیل قاسمی، ڈاکٹر فرخندہ ضیاءاور صاحبزادہ ساجدالرحمان نے شرکت کی۔ (آج) بدھ کو اجلاس کے اختتام پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اجلاس کی 2روزہ کارروائی اور سفارشات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔







