لاہور۔15 جولائی (اے پی پی ) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چئرمین این ڈی ایم نے وائس چانسلر سمیت تمام ایم ایسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل پروفیشنلز کوویڈ 19 میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔15 جولائی (اے پی پی ) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چئرمین این ڈی ایم نے وائس چانسلر سمیت تمام ایم ایسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل پروفیشنلز کوویڈ 19 میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور تمام تر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے تدارک میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات قابل قدر ہیں اور میں وزیر اعظم پاکستان، حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں قائم شعبہ ٹیلی میڈیسن کا بھی دورہ کیا وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر قائم شعبہ ٹیلی میڈیسن سے لوگوں کو گھر بیٹھے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور سکائپ کے ذریعے 24/7 مفت طبی مشورے دئیے جا رہے ہیں جس سے ہسپتالوں کے آوٹ دور میں مریضوں کے رش میں کمی آئی ہے۔لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ میڈیکل یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تمام فیکلٹی کی جانب سے چئرمین این ڈی ایم اے کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔








