چیئرمین این ڈی ایم اےکی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

247

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ بدھ کو ملک میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

اجلاس میں چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، ڈی جی محکمہ موسمیات،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، پاکستان کمشنر انڈس واٹر،پنجاب پی ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔این ای او سی نے لائیو ڈیٹا اور انٹرنیشنل ماڈلز پر مشتمل آئندہ بارشوں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں کی مسلسل نگرانی،منسلک آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی،محکمہ موسمیات اور این ای او سی کے مشترکہ تجزیے کی بنیاد پر آئندہ ہفتے کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایات دیں۔