چیئرمین این ڈی ایم اے کی میر پور کے علاقہ جاتلاں میں میڈیا کو بریفنگ

میرپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) جنرل افضل نے میر پور میں زلزلے سے24 افراد کے جاں بحق ہونے '400 سو گھروں کے متاثر ہونے اور 14کلو میٹر سڑک متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔این ڈی ایم اے نے ریسکیو کے ساتھ ساتھ ریلیف کا کام بھی شروع کردیا ہے۔زلزلہ متاثرین کے لئے ایک ماہ …

میرپور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) جنرل افضل نے میر پور میں زلزلے سے24 افراد کے جاں بحق ہونے ‘400 سو گھروں کے متاثر ہونے اور 14کلو میٹر سڑک متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔این ڈی ایم اے نے ریسکیو کے ساتھ ساتھ ریلیف کا کام بھی شروع کردیا ہے۔زلزلہ متاثرین کے لئے ایک ماہ کے راشن کے ایک ہزار بیگ ‘ پینے کے پانی کی 50ہزار بوتلیں اور ایک گھر پر مشتمل دو سو ٹینٹ فراہم کردیئے ہیں۔بدھ کو میر پور کے گائوں جاتلاں میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز کے زلزلے سے جاتلاں گائوں متاثر ہوا ہے ‘ سنگ سکری کے علاقے میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔ اس وقت تک اس زلزلے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں 9 افراد کا تعلق جاتلاں گائوں ‘ 11 افراد کا تعلق افضل پور ‘ ایک شخص کا تعلق اسلام گڑھ’ تین افراد کا تعلق مضافاتی علاقوں اور ایک خاتون کا تعلق دینہ گائوں سے ہے۔ان علاقوں سے 300 زخمی افراد کو میر پور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں لایا گیا۔ جہاں پر طبی ابتدائی امداد کے بعد 220 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ اس وقت 80 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کے وقت پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں اور وزارت صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں ‘ میڈیکل ٹیمیں 6 ایمبولینس کے ہمراہ تھیں جبکہ 4 ٹیموں میں نیورو سرجن اور ہڈیوں کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہیں ان تمام ٹیموں نے گزشتہ شام سے ہی طبی امداد کا کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ بی ایم سے حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر این ڈی ایم اے نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا ہے۔جس سے ریسکیو ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے 400 سو گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 135گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جبکہ گھروں کی دیواریں گرنا اس سے الگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیچا سے جاتلاں تک 14 کلو میٹر سڑک متاثر ہوئی ہے اس وقت پاک فوج کی 20 مشینی دستے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سڑکوں کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔آج (جمعرات) تک تمام متاثرہ علاقوں کی سڑکیں ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی جائیں گی ۔ این ڈی ایم اے کے امدادی پیکییج میں 200 فیملی ٹینٹ شامل ہیں۔ ایک ٹینٹ میں 4افراد کی رہائش ‘ 4’4 کمبل اور ایک مکمل کچن موجود ہے جبکہ ایک ہزار راشن کے تھیلے بھی متاثرہ علاقے تک پہنچا دیئے ہیں۔ راشن کے تھیلے چار افراد کے لئے ایک ماہ کا آٹا ‘ گھی ‘ چینی اور خشک اجناس شامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل افضل نے بتایا کہ بہت سے غیر ملکی سربراہ نے این ڈی ایم اے سے امداد فراہمی کے لئے رابطے کئے ہیں اور دیگر سربراہ نے حکومت پاکستان سے بھی امداد کے لئے رابطے کئے ہیں ابھی تک ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ متاثرین کی مکمل امداد ہم اپنے وسائل سے ہی کرسکتے ہیں۔ اگر ہمیں بحالی یا تعمیر نو کے مرحلے میں اگر کسی تعاون کی ضرورت ہوئی تو این ڈی ایم اے مخصوص نمبر میڈیا کے ذریعے جاری کرے گا ۔

مزید خبریں