اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیرمملکت وچیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے معاملے پر اپوزیشن قوم کا وقت ضائع کررہی ہے اور اپنی سیاست چمکا رہی ہے ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی نہیں لیا گیا لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔