چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی ملاقات مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان،عمران خان کے منشور اور پروگرام سے متفق ہیں،چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت …

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی ملاقات
مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان،عمران خان کے منشور اور پروگرام سے متفق ہیں،چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیر کو چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد بنی گالہ آیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی اور مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عمران خان کے منشور اور پروگرام سے متفق ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب اور مرکزی حکومت کی تشکیل کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور معاونت کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی سمیت وفد کے اراکین کا خیر مقدم کیا اور تحریک انصاف کی حمایت پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔