اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گائیڈ لائن کے مطابق کسی رکن اسمبلی ، وزیر یا مشیر کے بھائی، بھانجے، بھتیجے یا بیٹے کو انتخابات کےلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد نے سینٹرل سیکرٹریٹ میں این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران …
چیئرمین تحریک انصاف کی گائیڈ لائن کے مطابق کسی رکن اسمبلی ، وزیر یا مشیر کے بھائی، بھانجے، بھتیجے یا بیٹے کو انتخابات کےلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا، ارشد داد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گائیڈ لائن کے مطابق کسی رکن اسمبلی ، وزیر یا مشیر کے بھائی، بھانجے، بھتیجے یا بیٹے کو انتخابات کےلئے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد نے سینٹرل سیکرٹریٹ میں این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعزاز آصف ملک، چوہدری مصدق گھمن، چوہدری محمد اصغر، انجینئر افتخار چوہدری، عارف عباسی، ظہیر اعوان، قیصر میر داد، آفتاب قریشی، محمد امین اور ارسلان عزیز شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق این اے60 کے امیدواروں نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو چیئرمین کے نام قرارداد پیش کی۔ پانچ نکاتی اس قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موروثی سیاست کی بجائے NA-60سے تحریک انصاف کے امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد نے تحریک انصاف کی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ NA-60 میں تحریک انصاف اپنے امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائےگا جو تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرےگا جبکہ حتمی فیصلے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو حاصل ہوگا۔








